پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جو بہترین پلیئنگ الیون ہو گی اسی کے ساتھ لاہور قلندرز کے خلاف میدان میں اتریں گے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اچھی پرفارمنس کا کچھ عرصے سے انتظار کر رہا تھا، اچھی اننگز کے بعد میچ نہ جیتیں تو اطمینان نہیں ہوتا۔
بابر اعظم کا کہنا ہے کہ فارم کو واپس لانے کی کوشش ہی کر سکتا ہوں، میں اپنی غلطی سے ہی زیادہ آؤٹ ہوتا ہوں، کبھی 20 یا 40 رنز سے بھی فارم واپس آجاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے بولنگ کر کے پچ کی صورتِ حال معلوم ہو جاتی ہے، پچ کو جانچنا بھی ایک مہارت ہوتی ہے، کراچی کنگز کے خلاف پلان کو بروئے کار لانے میں ناکام رہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ ایسا نہیں کہ میں ٹی ٹوئنٹی اوپنر ہوں تو اوپننگ ہی کروں گا، جو ٹیم کے لیے اچھا ہو وہی فیصلہ کروں گا، بیٹنگ نمبرز اسی حساب سے تبدیل کرتا رہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کا افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنا بہترین اقدام ہے، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پٹاخوں کا چلنا سب نے انجوائے کیا۔