پشاور(وقائع نگار) پشتہ خرہ پایان سے تعلق رکھنے والے سکالر عباس خلیل نے اردو ادب میں اپنا ایم فل مکمل کرلیاسکالر عباس خلیل نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور سے اپنے ایم فل تحقیقی مقالے بعنوان ʼʼحنیف خلیل کی اردو علمی و ادبی جہاتʼʼ کا کامیابی سے دفاع کر لیا۔ اس کے مقالے کے نگران ڈاکٹر اظہار اللہ اظہار تھے جبکہ بیرونی ممتحنہ ڈاکٹر فرحانہ قاضی تھی۔عباس خلیل نے اس کامیابی کو اپنے والدین کی دعاؤں، تربیت اور قربانیوں کا ثمر قرار دیا۔، انہوں نے جوہر خلیل، شیر احمد خلیل اور ڈاکٹر انور علی کی شفقت اور رہنمائی کا بھی اعتراف کیا