• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت کشیدگی پر بات کرنے کیلئے وزیر خارجہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

ایئرپورٹ پر سینئر چینی حکام اور چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے استقبال کیا ۔ فوٹو پی آئی ڈی
ایئرپورٹ پر سینئر چینی حکام اور چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے استقبال کیا ۔ فوٹو پی آئی ڈی

حالیہ پاک بھارت کشیدگی سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بات کرنے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کے تین روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔

ایئرپورٹ پر سینئر چینی حکام اور چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے استقبال کیا، اسحاق ڈار کی آج چینی ہم منصب سے ملاقات ہوگی۔

پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں سہ فریقی ملاقات بھی کریں گے، افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کل چین پہنچیں گے۔

اس سے پہلے پاکستان کے نور خان ايئر بیس سے روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ چین سے حالیہ پاک بھارت کشیدگی سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بات ہوگی، پاک چین دو طرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید