• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگز پاک بھارت معاملات کی وجہ سے اہم قرار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سالانہ جنرل میٹنگز 17 تا 20 جولائی ہوں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی سی سی کی سالانہ میٹنگز کا وینیو سنگاپور ہوگا۔

پاک بھارت معاملات کی وجہ سے آئی سی سی کی سالانہ میٹنگز کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین جے شاہ پہلی مرتبہ آئی سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت کریں گے، جس میں افغان ویمن کرکٹ اور ون ڈے کرکٹ میں دو نئی بالز کے قانون میں تبدیلی پر بات ہوگی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے 2011ء میں ون ڈے کرکٹ میں دو نئی گیندوں کے استعمال کا قانون متعارف کروایا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید