لاہور(کرائم رپورٹر) باٹا پور میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ میں ملزم طاہر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ،سول لائن کی ٹیم ملزم کو باٹا پور میں ریکوری کے لئے لے جارہی تھی جہاں ا اس کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کیلئے پولیس پر فائرنگ کردی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔ ملزم 150 سے زائد مقدمات میں ملوث تھا۔