لاہور(کرائم رپورٹر) فیکٹری ایریا کے علاقے قینچی سٹاپ فیروزپور روڈ پرتیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر الٹ گئی ، ڈرائیورسبحان ٹریکٹر تلے دب کر جاں بحق ہو گیا ،متوفی کنسٹرکشن کمپنی کا ملازم تھا ۔گارڈن ٹاو ن کے علاقے میں کار کی ٹکر سے لڑکی حنا شدید زخمی ہو گئی ۔ لڑکی کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں ۔