لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) فیصل ٹاؤن میں18مئی کو خواجہ سراءکوقتل کرنیوالے 2ملزم ملتان سے گرفتارکرلیے گئے ،ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ مقتول زمان احمد عرف پلوشا سے کرائے کے فلیٹ میں طارق اور امتیاز نے زیادتی کی ،نقدی اورموبائل فون چھین لیا، امتیاز نے مقتول کا چھری سے گلا کاٹ کر قتل کردیا،اورفرارہوگئے۔