• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاتھوں سے 1.3 گیلن پانی دوسرے کنٹینر میں منتقل کرنے کا ریکارڈ

ویڈیو گریب۔
ویڈیو گریب۔

کئی گنیز ورلڈ ریکارڈز بنانے ولاے امریکی شہری نے اپنا ہی ایک ریکارڈ توڑ دیا، ہاتھوں کا استعمال کرتے ہوئے 1.3 گیلن پانی  30 سیکنڈ میں ایک سے دوسرے کنٹینر میں منتقل کردیا۔ 

ڈیوڈ (ریکارڈ بریکر) رش نے اس موقع پر کہا کہ سارا پانی اپنے ہاتھوں سے تیس سیکنڈ میں منتقل کرنے کا ریکارڈ بنانے کے لیے حقیقتاً پانچ سال کی کوششیں لگیں اور انھوں نے بلآخر  2024 میں 112.4 اونس پانی کامیابی سے منتقل کرنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔

رش نے کہا کہ اس سے قبل انکی متعدد کوششیں اس لیے ناکام قرار دی گئیں کیونکہ انھوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کے قواعد کی خلاف ورزی کی، جن میں انکے پانی کا جار تھوڑا سے آگے بڑھا اور ایک غیر منظور شدہ سطح کے جار کا استعمال شامل تھا۔ 

رش نے اب اپنے ہی پرانے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے 172.5 اونس، یا 1.3 گیلن پانی منتقل کر کے نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ اپنی کامیابی پر لکھا کہ انھیں اس سے یہ سبق ملا کہ مستقل مزاجی کام آتی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید