• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی کا خدشہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے برآمدات میں کمی کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

چیئرمین اپٹما کامران ارشد کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم ٹیکسٹائل انڈسٹری کےلیے درد سر بن گئی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ای ایف ایس اسکیم ملک کی برآمدات کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گئی ہے۔

چیئرمین اپٹما نے بتایا کہ کاٹن یارن کی امپورٹ میں 200 گنا اضافہ ہوگیا ہے، کاٹن یارن کی امپورٹ 108ملین کلو سے بڑھ کر 300 ملین کلو پر پہنچ گئی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ قطعی برآمدات میں کمی واقع ہو رہی ہے، رواں سال قطعی برآمدات 14.1 ارب ڈالرز سے کم ہو کر 13.6 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہیں۔

کامران ارشد نے بتایا کہ رواں سال ایک ارب 50 کروڑ ڈالرز کی کاٹن یارن اور فیبرک امپورٹ کی گئی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید