پشاور ( وقائع نگار) صوبائی حکومت کی طر ف سے کیپٹل میٹروپولیٹن کی جائیدادوں کے کرایوں میں اضافہ کردیاگیا اس حوالے سے باقاعدہ طورپر اعلامیہ جار ی کردیا گیا جس پر مزدور تنظیموں کے رہنمائوں نے میٹروپولیٹن کے جائیدادوں کے کرایوں میں اضافے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسکی بھر پور حمایت کا علان کیااور کہاکہ جا ئیدادوں کے کرایوں میں اضافے سے کیپٹل میٹروپولیٹن کے ریونیو میں اضافہ ہوگا اور میٹروپولیٹن مزید مضبوط ہوجائیگا واضح رہے کہ حکومت نے کیپٹل میٹروپولیٹن کی ریونیو میں اضافے کرنے کے حوالے سے انکی جائیدادوں کے کرایوں میں اضافہ کرنے اور اسے مارکیٹ ریٹ کے مطابق کرنے کا حتمی فیصلہ کیا تھا جس کا جمعرات کے روز باقاعدہ طورپر اعلامیہ جاری کردیاگیا ہےجبکہ کیپٹل میٹرو پولیٹن کی باقی ماندہ پر اپرٹی کو استعمال میں لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے جس کے لیے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیاگیا مزدور رہنمائوں کے مطابق کہ بلدیاتی ملازمین کی فلاح وبہبودکیلئے کوششیں جاری رہیگی اور کیپٹل میٹروپولیٹن کی ریونیو میں اضافہ سے ملازمین کے مسائل حل ہونگے اور کیپٹل میٹروپولیٹن بھی مضبوط ہوگی۔