خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے ملک دین خیل میں جنگل سے 3 افراد کی لاشیں ملیں ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں مقتولین کو گزشتہ روز مسلح افراد اغوا کر کے لے گئے تھے۔
پولیس کے مطابق تینوں مقتولین کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔
پولیس نے لاشیں ورثا کے حوالے کردی ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کے تلاش شروع کردی ہے۔