پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) فرانس نے بانی چیئرمین سمیت دیگر رہنماؤں کی رہائی کے لیے یورپی پارلیمنٹ میں آواز اٹھانے کےلیے فرانسیسی پارلیمنٹ کے ارکان سے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کر دیا۔
اس سلسلے میں سینئر رہنماؤں یاسر قدیر، راجہ طاہر سووال کی قیادت میں 10 رکنی وفد نے فرانسیسی ممبر پارلیمنٹ جیروم لیگاورے سے ملاقات کی۔
انہوں نے جیروم لیگاورے کو بانی اور پی ٹی آئی کے متعدد ارکان کی غیر منصفانہ قید کے بارے میں آگاہ کیا۔
مسٹر لیگاورے نے اس حوالے سے تشویش کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ وہ ان خلاف ورزیوں کے خلاف کوششوں کی حمایت کے لیے فرانسیسی پارلیمنٹ کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام کرنے سمیت اس معاملے کو اٹھائیں گے۔