ملعون ناول نگار سلمان رشدی کو چاقو کے وار سے ایک آنکھ سے نابینا کرنے والے شخص کو 25 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے ہونے والی عدالتی کارروائی کے دوران ڈسٹرکٹ اٹارنی نے رواں برس فروری میں مجرم قرار دے گئے ہادی مطر نامی شخص کو سزا سنائی۔
گزشتہ جمعہ کو ہونے والی سماعت فروری میں شروع ہونے والے ٹرائل کی نسبتاً انتہائی تیز تھی۔
عدالت میں سماعت کے دوران ہادی مطر کو سلمان رشدی کے قتل کی کوشش کے جرم میں 25 سال اور ہینری ریز پر حملے کےلیے 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
واضح رہے کہ سلمان رشدی پر ہونے والے حملے کے وقت ہینری ریز اسٹیج پر موجود تھے۔
خیال رہے کہ 2022 میں نیویارک کے آرٹس انسٹی ٹیوٹ میں اسٹیج پر موجود ناول نگار ملعون سلمان رشدی کو ہادی مطر نے چاقو سے حملہ کر کے ایک آنکھ سے محروم کردیا جبکہ پروگرام میں موجود ہینری ریز بھی اس حملے کی زد میں آگئے۔
ملعون رشدی کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ روح اللّٰہ خمینی نے توہین رسالتﷺ کا ذمہ دار قرار دیا تھا، جس کی وجہ سے فتویٰ میں ملعون رشدی کی موت کا مطالبہ کیا گیا۔
نیو جرسی کے شہر فیئر ویو سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ امریکی شہری ہادی مطر کو فروری میں نیویارک کے شہر میویل میں چوٹاکوا کاؤنٹی کورٹ میں ملعون پر حملہ کرنے کا مجرم پایا گیا۔