• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا مالی خسارہ 9 سال کی کم ترین سطح پر ہے: معاشی تجزیہ کار محمد سہیل

معاشی تجزیہ کار محمد سہیل—فائل فوٹو
معاشی تجزیہ کار محمد سہیل—فائل فوٹو

معاشی تجزیہ کار محمد سہیل نے کہا ہے کہ پاکستان کا مالی خسارہ 9 سال کی کم ترین سطح پر ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مالی خسارہ رواں مالی سال جی ڈی پی کے 5.5 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ 2024ء میں مالی خسارہ 6.8 فیصد تھا۔

محمد سہیل کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال مالی خسارہ 9 سال کی کم ترین سطح پر رہنے کا اندازہ ہے۔

انہوں نے کا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں حکومت کی سخت مالی اصلاحات کے عزم کا اظہار ہے، مالی اصلاحات سے معاشی استحکام ملا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محتاط پالیسیوں پر قائم رہنا اس رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے اہم ہو گا۔

تجارتی خبریں سے مزید