• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیوٹن کے ہیلی کاپٹر پر یوکرین کی ڈرون حملے کی کوشش فورسز نے ناکام بنادی، روسی حکام کا دعویٰ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ہیلی کاپٹر کو یوکرین نے ڈرون حملوں کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے روسی فورسز نے ناکام بنا دیا گیا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے جب ولادیمیر پیوٹن روس کے کرسک ریجن کے دورے پر جا رہے تھے تو یوکرین نے ان کے ہیلی کاپٹر پر ڈرون حملے کیے۔

اس حوالے سے روسی فضائی دفاعی ڈویژن کے کمانڈر یوری داشکن نے میڈیا کو بتایا کہ حملوں کا مرکز روسی صدر کا ہیلی کاپٹر ہی تھا مگر ہم نے بروقت کارروائی کر کے صدارتی ہیلی کاپٹر کی فضا میں پرواز کی حفاظت کو یقینی بنایا۔

رپورٹ کے مطابق ولادیمیر پیوٹن کے ہیلی کاپٹر کو باحفاظت کرسک ریجن پہنچایا گیا جہاں اُنہوں نے دورے کے دوران مقامی رضاکاروں، میونسپل حکام اور عبوری گورنر سے ملاقات کی۔

روسی صدر مبینہ طور پر Mi-17 ہیلی کاپٹر میں سفر کر رہے تھے جو کہ 82 فٹ لمبا ہے اور 30 ​​مسافر یا 4 ٹن سامان لے جا سکتا ہے۔ 

یہ ہیلی کاپٹر دفاعی نظاموں سے لیس ہے جس میں انفراریڈ جیمرز اور فلیئر ڈسپنسر شامل ہیں۔

ان کے علاوہ یہ ہیلی کاپٹر میزائلوں و چھوٹے ہتھیاروں کی آگ کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے ارد گرد بکتر بند بھی چڑھا سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید