• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس ایران کو ڈرونز اور انٹیلیجنس مدد بھیج رہا ہے: برطانوی اخبار کا دعویٰ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی انٹیلیجنس کے مطابق روس ایران کو ڈرونز، دوائیں اور خوراک بھیج رہا ہے۔

برطانوی اخبار کے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس کی جانب سے ایران کو ڈرونز کی فراہمی کا مرحلہ مارچ میں شروع ہوا، روس سیٹلائٹ امیجنگ اور انٹیلی جنس مدد بھی فراہم کر رہا ہے۔

اخبار کا دعویٰ ہے کہ تہران نے روس سے مزید جدید فضائی دفاعی صلاحیتیں بھی مانگی ہیں، روس نے ایس 400 کے لیے ایرانی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔

دوسری جانب کریملن نے ان دعوؤں پر کہا ہے کہ بہت سی افواہیں ہیں، ہم ایرانی قیادت سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سینئر مغربی عہدیدار نے کہا ہے کہ روس ایرانی حکومت کے وسیع تر سیاسی استحکام کو بھی یقینی بنا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی روس کے صدارتی دفتر کریملن نے ایران کو ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کرنے سے متعلق رپورٹس کو مسترد کر دیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ روس ایران کے ساتھ سیٹلائٹ تصاویر اور جدید ڈرون ٹیکنالوجی شیئر کر رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید