• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے آج صبح سے اسرائیل پر 6 میزائل اور ڈرون حملے، حزب اللّٰہ سے جھڑپ میں اسرائیلی فوجی ہلاک

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

 اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے صبح سے اب تک اسرائیل پر 6 میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔

حملے شمالی، جنوبی، وسطی اور حیفا سمیت مختلف علاقوں میں ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے ساتھ جھڑپوں میں گولانی بریگیڈز کا ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی بیلسٹک میزائلوں نے اسرائیلی ساحلی شہر حیفا اور مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے، جبکہ اسرائیلی فوج نے متعدد میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید