امریکی خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب میں بولنے والے روبوٹ کے ساتھ انٹری دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میلانیا ٹرمپ نے فوسٹرنگ دی فیوچر ٹوگیدر گلوبل کولیشن سمٹ کے دوسرے دن وائٹ ہاؤس میں 45 ممالک کے نمائندوں کا ایک امریکی ساختہ ’فگر 03‘ نامی ہیومنائیڈ روبوٹ کے ہمراہ استقبال کیا۔
باصلاحیت روبوٹ نے تقریب کے دوران مہمانوں کو 11 زبانوں میں خوش آمدید کہا۔
روبوٹ نے کہا کہ میں بچوں کو ٹیکنالوجی اور تعلیم سے بااختیار بنانے کی اس تاریخی تحریک کا حصّہ بننے پر شکر گزار ہوں۔
جس پر میلانیا ٹرمپ نے روبوٹ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا مناسب ہو گا کہ آپ وائٹ ہاؤس میں میرے پہلے امریکی ساختہ ہیومنائیڈ مہمان ہیں۔
واضح رہے کہ ’فگر 03‘ روبوٹ کو سلیکون ویلی میں قائم روبوٹکس کمپنی فگر اے آئی نے تیار کیا ہے، جس نے گزشتہ سال اکتوبر میں اپنا تھرڈ جنریشن ہیومنائیڈ روبوٹ متعارف کروایا تھا۔
یہ روبوٹ خود مختاری سے کام انجام دینے کے لیے ہیلکس نامی اے آئی انجن کا استعمال کرتا ہے اور اس روبوٹ کی قیمت تقریباً 25 ہزار ڈالرز ہے۔