• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی تجاویز سامنے آ گئیں، سخت شرائط عائد

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی ختم کرنے کے لیے متعدد تجاویز پیش کی ہیں، جن میں سخت شرائط شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکا نے عندیہ دیا ہے کہ اگر ایران اپنا تمام افزودہ یورینیم ختم کر دے اور امریکی مطالبات تسلیم کر لے تو اس کے بدلے پابندیوں میں بڑی نرمی دی جا سکتی ہے۔

امریکی تجویز میں ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر سخت پابندیاں لگانے کی شرط بھی شامل ہے، جبکہ واشنگٹن چاہتا ہے کہ ایران حزب اللّٰہ، حوثیوں اور حماس سمیت تمام مسلح گروپوں کی حمایت ختم کر دے۔

امریکی حکام کے مطابق یہ تجاویز انتہائی حساس نوعیت کی ہیں، اسی لیے ان کی مکمل تفصیلات باضابطہ طور پر جاری نہیں کی جا رہیں۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے ایرانی میڈیا کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایران نے امریکی منصوبہ رد کر دیا ہے۔

امریکی مؤقف ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت کا عمل جاری ہے اور کسی حتمی نتیجے کا اعلان کرنا ابھی قبل از وقت ہو گا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش حقیقت کے قریب دکھائی دے رہی ہے، جبکہ ایران نے بھی اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید