• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کی ایران میں بغاوت کرانے کی تجویز مسترد کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی ایران میں بغاوت کرانے کی تجویز مسترد کر دی۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق نیتن یاہو نے ٹرمپ کو گزشتہ ہفتے ایرانی عوام کو سڑکوں پر لانے کی تجویز دی تھی۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت انتشار کا شکار ہے اور اسے مزید غیر مستحکم کرنے کا موقع موجود ہے۔

ٹرمپ نے نیتن یاہو سے کہا کہ لوگوں کو سڑکوں پر کیوں بلائیں؟ وہ مارے جائیں گے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ٹرمپ نے ایرانی حکومت کی تبدیلی کو فوری ہدف بنانے سے گریز کیا ہے۔

دوسری جانب امریکا اور اسرائیل نے عارضی طور پر دو ایرانی عہدیداروں وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور اسپیکر باقر قالیباف کو ہدف کی فہرست سے نکال دیا ہے۔

امریکی جریدے کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے عارضی طور پر دو سینئر ایرانی عہدیداروں کو اپنے ہدف کی فہرست سے نکال دیا ہے تاکہ وہ ممکنہ امن مذاکرات کی تلاش میں رہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ ایرانی پارلیمانی اسپیکر باقر قالیباف اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کو 4 یا 5 دن کے لیے ہدف کی فہرست سے ہٹایا گیا ہے کیونکہ صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کے لیے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کا دروازہ کھول دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید