نائلہ کیانی کی کنچن جونگا سر کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، بھارتی سرحد سے جڑی چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرایا۔
معروف پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کی دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا سر کرنے کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔
نائلہ کیانی نے حالیہ دنوں میں بھارتی ریاست سِکم کے قریب واقع اس اونچی چوٹی کو کامیابی سے فتح کیا اور چوٹی پر پاکستان کا پرچم فخر سے لہرا دیا۔
اس تاریخی موقع کے لیے نائلہ کیانی نے سبز رنگ کا خصوصی کوہ پیمائی سوٹ تیار کروایا تھا، جو کہ پاکستان کے روایتی قومی رنگ کی نمائندگی کرتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کا لباس ناصرف قومی جذبے کی علامت تھا بلکہ دنیا کو یہ پیغام دینے کےلیے بھی تھا کہ پاکستانی خواتین ہر میدان میں کامیابی کی نئی مثالیں قائم کر رہی ہیں۔