• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر: حماس اور امریکا کا جنگ بندی معاہدے کی دستاویز پر اتفاق، اسرائیل کا انکار

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

قطر میں حماس اور امریکی نمائندہ خصوصی کا جنگ بندی معاہدے کی دستاویز پر اتفاق ہوگیا۔ 

دوحہ سے عرب میڈیا کے مطابق معاہدے میں 60 روزہ جنگ بندی اور 10 یرغمالیوں کی رہائی شامل ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق معاہدے میں دو مراحل میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔ 5 یرغمالی جنگ بندی کے پہلے روز اور 5 جنگ بندی کے 60ویں روز رہا ہوں گے۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدے اور غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کی ضمانت دیں گے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق معاہدے میں جنگ بندی کے پہلے روز سے غیر مشروط طور پر انسانی امداد کی فراہمی بھی شامل ہے۔

امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف نے معاہدے کا مسودہ اسرائیل کو منظوری کے لیے بھیج دیا ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے نئی جنگ بندی تجاویز مسترد کر دیں۔ 

اسرائیلی حکام کے مطابق کوئی بھی ذمہ دار حکومت ایسی تجاویز کو قبول نہیں کر سکتی۔ اسرائیلی حکام نے الزام لگایا کہ حماس جنگ بندی میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید