پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ ہمیں صرف جارحانہ نہیں بلکہ اسمارٹ کرکٹ کھیلنی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ ہماری موجودہ رینکنگ کا سب کوعلم ہے، ہمیں اپنی رینکنگ کو بہتر کرنا ہے موجودہ دور کے مطابق کھیلنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محمد رضوان اور بابر اعظم وائٹ بال کرکٹ کے اچھے پلیئر ہیں، صرف جارحانہ نہیں ہمیں اسمارٹ کرکٹ کھیلنا ہے۔
پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ میرا 2 سال کا معاہدہ ہے، اس دوران 2 کرکٹ ورلڈ کپ ہوں گے۔