کراچی( اسٹاف رپورٹر ) رینجرز اور پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اندرون سندھ کچے کے علاقے گاؤں پیارو سعد خانانی، چمن اور کوٹ شاہو میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بدنام ڈکیت منظور اور ملنگ عرف ملنگو خانا نی کو گرفتارکر لیا ،ترجمان رینجرز کے مطابق 19مئی کو فیضو اسٹاپ پرشہری سے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے رینجرز کے جوانوں اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ہوا اور فائرنگ کے تبادلے میں رینجرز کا جوان ہریش کمار زخمی ہوا تھاجس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا،ملزمان متعدد ڈکیتی، چوری کی وارداتوں، پولیس مقابلوں ا ور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات میں مطلوب تھے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔