• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں رواں برس کی تیسری انسداد پولیو شروع، وزیر صحت نے افتتاح کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں رواں برس کی تیسری انسداد پولیو مہم پیر کو شروع ہو گئی ، افتتاح وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بچوں کو قطرے پلا کر کیا، اس موقع پرا ن کےہمراہ سیکریٹری صحت ریحان اقبال بلوچ ودیگر بھی موجود تھے، مہم سندھ کے 30 اضلاع میں چلائی جارہی ہے جس میں 1 کروڑ 6 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے، 80 ہزار سے زائد تربیت یافتہ پولیو ورکرز 25 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کی حفاظت میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے، 6ماہ سے 59 ماہ تک کے بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے، یاد رہے کہ رواں سال سندھ میں پولیو وائرس کے 4کیسز سامنے آچکے ہیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید