• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، شناختی کارڈ بلاک کرنے والے نادرا حکام کی فہرست طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے شہری نور محمد کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف درخواست پر اجرا میں شامل نادرا افسران کی فہرست طلب کرلی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ فہرست میں صرف ڈیٹا انٹری آپریٹر کے نام نہیں ہونے چا ہئیں ، ہمیں ان افسران کے نام بھی چا ہئیں جو ڈیوٹی پر موجود تھے، نادرا افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی، نادرا کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کی اہلیہ اور بچوں کو شناختی کارڈ جاری کردیئے گئے ہیں، درخواست گزار نے ٹوبہ ٹیگ سنگھ کی فیملی کے کوائف استعمال کر کے شناختی کارڈ بنوائے اس فیملی کی شکایت پر درخواست گزار کے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے، درخواست گزار 1979 سے پہلے کے کوئی دستاویزات پیش نہیں کرسکے ہیں، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ درخواست گزار پاکستانی ہی نہیں ہیں؟ اگر یہ پاکستانی نہیں ہیں تو ان کی اہلیہ اور بچوں کے شناختی کارڈ کی تجدید کیوں کی؟

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید