• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلے، ایک ملزم ہلاک، تین زخمیوں سمیت 9 ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پولیس نے مبینہ مقابلوں میں ایک ملزم کو ہلاک جبکہ تین زخمیوں سمیت9ملزمان کو گرفتار کر لیا ،تفصیلات کے مطابق سائٹ بی پولیس نے شیر شاہ پل کے قریب مبینہ مقابلے میں بلال ولد نور اسلام کو ہلاک کردیا ارشد زخمی ہوگیا ،ملزمان کے قبضے سے پستول اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ،زمان ٹاؤن پولیس نے کورنگی سیکٹر G میں مبینہ مقابلے میں زخمی محمد عثمان ولد عبدالسلام جبکہ محمد سعد ولد عبدالحفیظ کو گرفتار کرکے پستول 30بور ، چار موبائل فونز اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کرلی ،شاہراہ نور جہاں پولیس نے کے ڈی اے گراؤنڈ بلاک یو نارتھ ناظم آباد میں مبینہ مقابلے میں ایک زخمی احمد نواز ولد غلام شبیر اور احمد عرف کالا ولد ربنواز کو گرفتار کرکے 30 بور پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ،اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے سائٹ کے علاقے سے دو ملزمان کاشف عرف شپو اور محمد شعیب کو گرفتار کر لیا ، پولیس کے مطابق ملزمان اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران ایک شخص گلزار احمد کے قتل میں ملوث ہیں ، دریں اثنا ایس ایس پی ایس آئی یو نے بین الصوبائی منشیات فروش گروہ سے تعلق رکھنے والے ملزم عبدل سجاد کو گرفتار کیا گیا ہے جو آسکانی گروپ کا کارندہ ہے،ملزم سے 460 گرام ویڈ برآمد کی گئی ہے، تیسری کارروائی کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم جنید کو بہادر آباد سے گرفتار کرکے اسلحہ اور چوری شدہ موبائل فون برآمد کیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید