• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف کی والدہ انتقال کرگئیں

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف کی والدہ انتقال کر گئیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق محمد آصف کی والدہ کی نماز جنازہ بعد نمازِ ظہر شیخ کالونی جھنگ روڈ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ محمد آصف 3 بار عالمی اسنوکر چیمپئن شپ جیت چکے ہیں۔

اُنہوں نے پہلی مرتبہ 2012ء میں آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ جیتی تھی، 2019ء میں دوسری بار اور تیسری بار 2024ء میں عالمی اسنوکر چیمپئن بنے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید