پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کے نائلہ راجہ کے ساتھ تعلقات کی خبریں سامنے آنے کے بعد ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے مبہم پیغام شیئر کر دیا۔
ثانیہ اشفاق نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی حالیہ پوسٹ میں لکھا کہ خاموشی کو رضامندی یا ثبوت کی کمی نہ سمجھا جائے۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ میں صرف سوچ سمجھ کر صحیح وقت کا انتخاب کر رہی ہوں۔
ثانیہ اشفاق کی یہ پوسٹ عماد وسیم کے سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ کے ساتھ مبینہ تعلقات کی خبریں سامنے آنے کے بعد سامنے آئی ہے۔
نائلہ راجہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان خبروں کی تردید کر چکی ہیں جبکہ عماد وسیم خاموش ہیں۔
یاد رہے کہ عماد وسیم نے چند سال قبل ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثانیہ اشفاق سے شادی کی تھی اور اب ان دونوں کی ایک بیٹی اور 2 بیٹے ہیں۔
کچھ عرصے پہلے بیٹے زیان کی پیدائش کے بعد ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر ایک انسٹا اسٹوری شیئر کی تھی جس نے خوشی کے موقع پر مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔
اس انسٹا اسٹوری میں جذباتی انداز میں لکھا تھا کہ میں نے 9 ماہ تمہارا خیال اکیلے رکھا، اللّٰہ مجھے اس سفر کے لیے مزید ہمت عطا فرمائے۔
اس کے علاوہ، ثانیہ اشفاق نے اپنے انسٹاگرام بائیو میں بھی تبدیلی کی ہے، جہاں پہلے عماد وسیم کی اہلیہ لکھا ہوا تھا وہاں اب عنایہ عماد اور ریان عماد کی والدہ لکھا ہوا ہے۔