• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک نے پاک بھارت ٹاکرے کی منسوخی پر کیا کہا؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر بین ڈنک نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز  2025ء میں پاک بھارت ٹاکرے کی منسوخی پر خیالات کا اظہار کیا ہے۔

بین ڈنک نے میڈیا کانفرنس میں امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کی وجہ سے سرحدوں سے بالا تر ہو کر شائقین متحد ہوتے رہیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ کرکٹ کے مداح کے طور پر میں ہر طرح کی کرکٹ سے محبت کرتا ہوں، جتنا زیادہ کرکٹ کھیلوں میرے لیے اتنا ہی اچھا ہے۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ جس کی چاہے حمایت کرے اور میں ہر ایک کے نقطہ نظر کا احترام کرتا ہوں۔

اُنہوں نے پاکستان چیمپئنز اسکواڈ کی مجموعی طاقت پر بھی روشنی ڈالی اور خاص طور پر ایک ایسے کھلاڑی کا انتخاب کیا جو ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کا سامنا کرنے پر حقیقی خطرہ بن سکتا ہے۔ 

بین ڈنک نے کہا کہ یہ ایک لیجنڈز ٹورنامنٹ ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ کسی بھی ٹیم میں ایک بھی کھلاڑی ایسا ہے جو اپنے طور پر چیمپئن نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں نے محمد حفیظ کے ساتھ لاہور قلندرز میں وقت گزارا، ہم نے باہمی احترام کی بنیاد پر ایک بہترین رشتہ بنایا۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ محمد حفیظ نے پہلے میچ میں سب سے زیادہ اسکور کیا اور یقیناً ابھی ان سے ہمیں تھوڑا ڈر لگ رہا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ چیمپئنز شپ آف لیجنڈز ( ڈبلیو سی ایل) میں ہونے والا پاک بھارت ٹاکرا منسوخ کر دیا گیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید