• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپور خاص: کاشتکار تنظیم ٹیل آباد گار کا مینگو فیسٹیول کے بائیکاٹ کا اعلان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

میرپور خاص میں کاشت کار تنظیم ٹیل آباد گار نے مینگو فیسٹیول کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا، 57 واں مینگو فیسٹیول 4 جون سے شروع ہونے والا ہے۔

 کاشت کار تنظیم کے رہنما میر اعجاز تالپور نے کہا ہے کہ مینگو شو کا بائیکاٹ اور احتجاج کریں گے، ہم نہیں چاہتے کہ ان حالات میں مینگو فیسٹیول ہو جب ہم پانی کو ترس رہے ہیں۔ 

چیئرمین مینگو فیسٹیول کمیٹی عارف بھرگڑی نے کہا ہے کہ اس سے قبل مینگو فیسٹیول کی تاریخ دو مرتبہ تبدیل ہو چکی ہے۔

عارف بھرگڑی نے کہا کہ اب تک مینگو فیسٹیول کا انعقاد یقینی نہیں، فیسٹیول کے لیے فنڈز کی عدم دستیابی بھی مسئلہ ہے۔

چیئرمین مینگو فیسٹیول کمیٹی نے کہا کہ متعلقہ حکام سے مینگو فیسٹیول منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید