سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیو نے دھوم مچا دی، جس میں ایک انسان نما روبوٹ کو فصلیں کاٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اگرچہ یہ ویڈیو مکمل طور پر کمپیوٹر سے تخلیق کی گئی ہے، تاہم یہ موجودہ وقت میں زراعت کے شعبے میں تیزی سے ہونے والی تکنیکی ترقی کی عکاسی کرتی ہے۔
دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والی مشینوں پر کام ہو رہا ہے جو بیج بونے اور فصلیں کاٹنے جیسے اہم کام سرانجام دے سکتی ہیں، ان کا مقصد نا صرف زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے بلکہ افرادی قوت کی کمی جیسے مسائل کا بھی حل نکالنا ہے۔
یہ ٹیکنالوجی زراعت کو زیادہ خودکار، مؤثر اور پائیدار بنانے کی جانب ایک بڑا قدم تصور کی جا رہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں خودکار روبوٹس کھیتوں میں عام نظر آئیں گے، جو کسانوں کا بوجھ کم کرنے کے ساتھ ساتھ فصلوں کی نگہداشت بھی بہتر انداز میں کر سکیں گے۔
یہ ویڈیو حیرت و تجسس کا باعث بنی ہے بلکہ خدشات اور مباحثوں کو بھی جنم دے رہی ہے خصوصاً ان کسانوں کے لیے جو اس تیزی سے بدلتے ماحول میں اپنی جگہ بنانے کےلیے جدوجہد کر رہے ہیں۔