• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مناسک حج سے قبل مسجدالحرام میں آخری نماز جمعہ، 15 لاکھ عازمین کی شرکت

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

مسجدالحرام مکہ مکرمہ میں مناسک حج سے قبل آخری جمعہ کی نماز ادا کی گئی۔ دنیا بھر سے آنیوالے 15 لاکھ سے زائد عازمین نے نماز جمعہ میں شرکت کی۔ 

اس موقع پر گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے رنگ برنگی چھتریوں کا استعمال کیا گیا۔ 

سعودی حکام کے مطابق عازمین میں کوئی وبائی یا متعدی امراض رپورٹ نہیں ہوئے، مکہ مکرمہ سے سعودی وزارت حج کے مطابق ہیٹ اسٹروک  کے 5 کیسز ریکارڈ ہوئے۔

وزارت صحت کے مطابق 1600 کے قریب عازمین انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج ہیں، 8 عازمین کی اوپن ہارٹ سرجری اور 104 کی اینجوپلاسٹی کی گئی۔ 

مکہ صحت مرکز کے مطابق ایک مصری عازم حج خاتون کو بروقت طبی امداد فراہم کی گئی جس سے انکی بینائی ختم ہونے سے بچ گئی۔ 

سعودی حکام کے مطابق وزارت داخلہ اور دیگر سیکیورٹی کے شعبوں سے 50 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ 

سعودی حکام کے مطابق غیر پرمٹ یافتہ عازمین کے داخلے کے تمام راستے بندکر دیے ہیں اور درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 

سعودی حکام کے مطابق بیمار اور معذور افراد کے مناسک کی ادائیگی کو آسان بنانے کیلئے بڑی برقی گاڑیوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس میں وہ فریضہ حج ادا کریں گے۔ 

سعودی حکام کے مطابق خادم حرمین شریفین کی ضیافت میں 1000 فلسطینی شہدا کے لواحقین شرکت کریں گے جبکہ 100ممالک سے 1300 افراد شاہی مہمان کے طور پر حج ادا کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید