• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوراب میں دہشت گردوں کا حملہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جاں بحق، بینک لوٹ لیا، سرکاری افسران کے گھر، تھانہ نذر آتش

کوئٹہ(نمائندہ جنگ) سوراب میں مسلح دہشت گردوں کے حملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ہدایت اللہ بلیدی شہید ہوگئے ،بینک لوٹ لیا، سرکاری افسران کے گھر، تھانہ نذر آتش، ہدایت اللہ بلیدی نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور بہادری کی نئی مثال قائم کی۔جبکہ دہشت گردوں نے بینک لوٹ کر سرکاری افسران کے گھروں ،تھانے کو نذر آتش کردیا بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے بتایا کہ جمعہ کی شام سوراب بازار میں دہشت گردوں نے بینک لوٹ کر مختلف سرکاری افسران کے گھر نذر آتش کیے حملے کے دوران اے ڈی سی ریونیو ہدایت اللہ بلیدی نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا وطن کے اس سپاہی نے جان کا نذرانہ دے کر بہادری کی نئی مثال قائم کی۔ شاہد رند نے کہا کہ اے ڈی سی کی رہائشگاہ پر اس وقت خواتین اور بچے بھی موجود تھے۔

اہم خبریں سے مزید