اسلام آباد (طاہر خلیل) سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفیٰ کھر کی تازہ تصویر سامنے آئی ہے ،وہ ان دنوں شدید علیل ہیں ان کا زیادہ وقت لاہور گھر میں ہی گزرتا ہے ، ذرائع کے مطابق بیماری کی وجہ سے مصطفیٰ کھر کی آمدو رفت محدود اور گفتگو بھی دھیمی ہو گی ہے ،مصطفیٰ کھر کے بچے ان کی دیکھ بحال کر رہے ہیں ۔