• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن، گھر میں فائرنگ کا پراسرار واقعہ، خاتون جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن میںگھر کے اندر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں خاتون جاں بحق ہوگئی،پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے پتا چلا ہے کہ متوفیہ میکے آئی تھی بھائی کے پستول سے خودکشی کرلی، شبہ ہے معاملہ کچھ اور ہے۔ تفصیلات کے مطابق مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹاون سیکٹر دس الفتح قبرستان کے قریب گھر میں فائرنگ کے واقعے میں 40 سالہ خاتون تسلیم بی بی دختر ذر محمد جاں بحق ہوگئی، اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوع کے موقع معائنے کے بعد لاش کو ایمبولنس کی مدد سے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ۔ ایس ایچ او معراج انور نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ متوفیہ اپنے ماں کے گھر آئی ہوئی تھی جہاں اس نے اپنے بھائی کی پستول سے خود کو سر پر گولی مار کر خودکشی کرلی ، پولیس نے متوفیہ کے بھائی سلطان کا پستول اپنی تحویل میں کرلیا ہے جبکہ خول بھی برآمد کیا ہے، پولیس کو شبہ ہے کہ معاملہ کچھ اور ہے تاہم پولیس قتل و خودکشی کے پہلووں پر تفتیش کررہی ہے۔متوفیہ دو بچوں کی ماں تھی۔
اہم خبریں سے مزید