• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرین فلکیات کا تاریخ میں پہلی بار نظام شمسی کی تشکیل کا مشاہدہ

پیرس (اے ایف پی)ماہرینِ فلکیات نے تاریخ میں پہلی بار ایک نئے نظامِ شمسی کی تشکیل کا لمحہ براہِ راست مشاہدہ کیا ہے۔ یہ نظام 1300نوری سال دور اورائن نیبولا میں واقع ایک نوخیز ستارے HOPS-315 کے گرد بن رہا ہے، جو سورج کی جوانی جیسا ہے۔ دریافت میں جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ اور ALMA ٹیلی اسکوپ کا استعمال کیا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نئی پیشرفت سے سیاروں کی پیدائش براہِ راست دیکھنے ، نظام شمسی کی ابتدا کو بہتر سمجھنے میں مدد ملے گی،ستارے کے گرد گیس اور گرد کے گھومتے ہوئے ڈِسک میں سیاروں کی ابتدائی تعمیراتی علامات گرم معدنیات کے ٹھوس ہونے کے آثار دریافت ہوئے ہیں۔ یہ عمل زمین اور مشتری کی تشکیل جیسا ہے۔
اہم خبریں سے مزید