• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک سے حکومت گرے گی نہ عمران خان رہا ہوں گے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق نے کہا کہ عمران خان کے بیٹوں کا کہنا ہے کہ عمران خان کو آفر تھی کہ آپ انگلینڈ چلے جائیں لیکن انہوں نے قوم کی خاطر ایسا نہیں کیا۔میزبان نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ کیا نوے دن کی مہلت نے پانچ اگست کی کال کو کمزور کر دیا ہے؟ جواب میں تجزیہ کار ارشاد بھٹی، سلیم صافی، عمر چیمہ اور فخر درانی نے کہا کہ تحریک سے حکومت گرے گی نہ عمران خان رہا ہوں گے،پارٹی کے پاس احتجاج ہی واحد راستہ ہے جس سے وہ اپنے کارکنوں اور حامیوں کو متحرک رکھ سکتی ہے،نوے دن اور چھ اگست کی تاریخوں کا ذکر تو ہو رہا ہے مگر عملاً کیا حکمت عملی اپنائی جائے گی اس پر تاحال وضاحت نہیں دی گئی۔پانچ اگست کو یومِ سیاہ منانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جو عمران خان کی گرفتاری کی یاد میں ہوگا اور اسی دن تحریک کا عروج متوقع ہے۔ تحریک سے نہ حکومت گرے گی نہ عمران خان رہا ہوں گے اور نہ ہی حکومت پی ٹی آئی کو ختم کر پائے گی۔ تاہم پارٹی کے پاس احتجاج ہی واحد راستہ ہے جس سے وہ اپنے کارکنوں اور حامیوں کو متحرک رکھ سکتی ہے۔ اگر تحریک متحد ہو کر چلائی جائے تو اس کے اثرات پارٹی کے حق میں مثبت ہو سکتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید