کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ٹریفک حادثات میں معمر شخص سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی روڈ ابن سینا اسپتال کے قریب کریم کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔متوفی کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 20 سالہ احمد ولد اکمل کے نام سے ہوئی ہے،مشتعل افراد نے کرین ڈرائیور حنیف کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر رینجرز چوکی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہو گیا۔متوفی کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت 70 سالہ عبدالعزیز ولد جمعہ خان کے نام سے ہوئی۔