اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )میاں رضا ربانی، سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نےتجویز کیا ہے کہ پاکستان کو آج ایک عظیم قومی بین الاادارہ جاتی گرینڈ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔ سیاسی عدم استحکام معاشی عدم استحکام کی وجہ سے دہشت گردی کے خلاف اندرونی جنگ کو بھی متاثر ہو رہی ہے ، ادارہ جاتی مکالمہ سیاسی پولرائزیشن کو توڑ دے گا اور 1973 کے آئین کے دائرے میں اندرونی ادارہ جاتی افہام و تفہیم اور تعاون کا راستہ کھولے گا۔ کوئی بھی نظام، چاہے وقتی طور کتنا ہی کامیاب کیوں نہ ہو، برقرار نہیں رہ سکتا اگر وہ آئین، 1973 سے ماورا ہو۔ رضا ربانی نے کہاکہ اس مکالمے کے نتیجے میں چارٹر آف ڈیموکریسی-II پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان دستخط ہونے چاہئیں۔