• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں جاری کیس کی عدالتی دستاویزات چوری ہوگئیں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں جاری کیس کی عدالتی دستاویزات چوری ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں جاری کیس کے عدالتی دستاویزات چوری ہوگئے، کورٹ ایسوسی ایٹ کا کہنا ہےکہ دستاویزات کو کوریئر سروس سے اسلام آباد بھیجا جارہاتھا، کوریئر سروس کی گاڑی دوران سفر چوری ہوگئی، گاڑی چوری ہونے کی صورت میں آپکے عدالتی دستاویزات بھی چوری ہوگئے ہیں۔ کورٹ ایسوسی ایٹ سپریم کورٹ نے کیس کے فریق کو دستاویزات چوری ہونے سے آگاہ کردیا۔ دستاویزات کراچی رجسٹری سے اسلام آباد بھیجے جا رہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید