کراچی(عبدالماجد بھٹی)اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا لندن میں مسلز پروسیجرل آپریشن ہوا اور جمعرات کوان کافالو اپ چیک اپ ہو گا ۔ جولین تھرور کی مسلز کی پروسیجرل سرجری ہوئی تھی ذرائع کے مطابق ارشد ندیم کی پنڈلی کے مسلز کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہوا تھا ۔فالو اپ چیک کے بعد ارشد ندیم کی فزیو تھراپی شروع ہو گی۔معالجوں اور کوچ سلمان اقبال بٹ نے جلد ٹریننگ کے آغاز کے حوالے سے امید کا اظہار کیا ہے ارشد ندیم کیمبرج میں ڈاکٹر علی باجوہ کے زیر علاج ہیں ۔پنڈلی کے مسلز کی تکلیف کی وجہ سے ارشد ندیم سوئٹزرلینڈ کے ایونٹ سے دستبردار ہوئے تھے۔