• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرچ اورکومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں ،آئی جی

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مویشی منڈیوں کے بیوپاریوں اور خریدار شہریوں کی سکیورٹی کیلئے جامع اقدامات کئے گئے ہیں۔ پنجاب پولیس کے سرچ، سویپ، کومبنگ آپریشنز میں 24 گھنٹوں کے دوران 348 کومبنگ آپریشنز، 13 ہزار 502 مشتبہ افراد کی چیکنگ اور 45 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ۔آئی جی نے کہا کہ دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کا محاسبہ کرنے کیلئے سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔آئی جی نے بہاولنگر تھانہ صدر کی حدود میں واٹر سپلائی تنازع پر فائرنگ سے باپ، بیٹوں سمیت 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
لاہور سے مزید