• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی این آراوکی کوشش میں ہیں،ن لیگ

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی مسلسل این آر او کی کوشش میں ہیں ،پی ٹی آئی اور اس کے بانی چیئر مین کووطن عزیز کے خلاف کی جانے والی 9 مئی کی گھناؤنی سازشوں سے سر عام معافی مانگنا ہوگی، انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ نے واضح طور پر کہا ہے کہ عوام کے ٹیکس کے پیسے کی خوردبرد کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
لاہور سے مزید