• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر و فلسطین کو نظرانداز کرنا ٹھوکروں کا سبب، لیاقت بلوچ

لاہور (نیوزرپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے رابطہ دفتر میں مختلف وفود اورشخصیات سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کشمیر و فلسطین کے مظلوموں کی مدد اہلِ پاکستان کا دینی، انسانی اور قومی فرض ہے، کشمیر و فلسطین کو نظرانداز کرنا مِلتِ اسلامیہ کے لیے ہمیشہ ٹھوکروں اور پستی کا سبب بنارہے گا ، لیاقت بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی اور حکومت مذاکرات کو کھیل تماشا نہیں بلکہ بحرانوں کے حل کا ذریعہ بنائیں، سیاسی بحرانوں کا حل ہمیشہ مذاکرات ہی ہوتے ہیں ۔لیاقت بلوچ نے پٹرول و ڈیرل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کو ناروا و ناجائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں کم ترین قیمتوں کے باوجود عوام کو ریلیف سے مسلسل محروم رکھا گیا، لیاقت بلوچ نے کراچی کے بعد اب لاہور میں بھی ڈمپرز کی ٹکر سے شہریوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دِن کے اوقات میں سڑکوں پر ڈمپرز کا داخلہ موت کا پروانہ بن گیا ہے۔
لاہور سے مزید