لاہور(کرائم رپورٹرسے) ستوکتلہ کے امین خان کے گھر تین ڈاکو گھس گئے اوراہل خانہ کو یرغمال بنا کر 3لاکھ72ہزار ، زیورات اور قیمتی اشیا ءسلامت پو رہ میں فہد علی کے گھرسے 3 لاکھ36ہزار ،شالیمار میں کما ل الدین سے 2لاکھ10ہزار ، مغل پو رہ میں 3ڈاکوئوں نے جاوید اقبال اور اسکی فیملی سے2 لاکھ 45ہزار زیورات ،ڈیفنس بی میں اقبال سے 1 لاکھ 30ہزار ،کاہنہ میں وقاص بخاری سے 97ہزار ،شاہدرہ میں فرید اللہ کے سٹور سے 55ہزار ور نصیر آباد میں عامرخان سے 28ہزار اور قیمتی سامان چھین لیا گیا ،ہنجروال میں نذرعلی،لٹن روڈ میں ندیم اقبال، شاہدرہ میں ذیشان بٹ،اچھرہ میں فیصل شاہ،چوہنگ میں فاروق بھٹی،فیصل ٹائون میں عاصم خان کی موٹرسائیکلیں چوری کرلیے گئے۔ہربنس پورہ میں زین العابدین کے گھر سے 4 قیمتی بکرے چوری ہو گئے۔