• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے 6 مختلف مقامات پر مویشی منڈیاں فعال کر دی گئی ہیں ، منڈیوں میں خرید و فروخت کے عمل کو منظم بنانے کے لیے صفائی، پانی، پارکنگ اور دیگر سہولیات کو یقینی بنایا گیا ہے ،ڈپٹی کمشنرنے کاچھا بکر منڈی کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اور اسسٹنٹ کمشنر نشتر نے انتظامی امور پر بریفنگ دی۔ ڈی سی نے مویشی منڈی میں دستیاب سہولیات اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔
لاہور سے مزید