لاہور(خصوصی رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے سینئر راہنماؤں میاں ریحان مقبول، قاضی شفیق، قمر عباس دھول نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے ڈاکٹر عبدالقدیر کو ہیرو نہ ماننے کی بات کرکے کروڑوں پاکستانیوں کی دل آزاری کی ہے، راہنماؤں نے کہا کہ ہم رانا ثناء اللہ کے بیان کی مذمت کرتے ہیں اور وہ یہ بیان واپس لیں، ڈاکٹر عبدالقدیر ایک سچے اور پکے پاکستانی ہیں، ڈاکٹر عبد القدیر نے رانا ثنا اللہ کے قائد کے بارے میں جو حقائق بیان کیے وہ حقائق ہی ہیں، انھیں کوئی نہیں جھٹلا سکتا۔