• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور آرٹس کونسل میں کینیڈین فلم فیسٹیول ،عوامی توجہ کامرکز

لاہور(شوبز رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں کینیڈین فلم فیسٹیول عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔فلم فیسٹیول ہائی کمشنر آ ف کینیڈا اور الحمراء کی مشترکہ کاوش ہے۔کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکینلین اور چیئرمین الحمراء رضی احمد نے فلم فیسٹیول پر مسرت کا اظہارکیا۔ کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکینلین نے اپنے تاثرات میں کہا کہ فیسٹیول کا مقصدکینیڈین فلم و سینما کے ذریعے ثقافتی تبادلہ و باہمی شرکت داری کو فروغ دینا ہے۔چیئرمین الحمراء رضی احمد نے کہا کہ کینیڈا اور پاکستان کے درمیان 77برس پر محیط آزمودہ تعلقات کی بنیاد ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء توقیر حیدر نے کہا کہ الحمراء ثقافتی سرحدوں کے تحفظ کا خواہاں ہے،عوام کو ایک دوسرے کے مزید قریب آنے میں مدد ملے گی۔
لاہور سے مزید