• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش کے سپورٹس جرنلسٹس کا لاہور پریس کلب کادورہ

لاہور (نیوزرپورٹر)پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹی 20 کرکٹ سیریز کے موقع پر کوریج کے لئے آئے بنگلہ دیشی سپورٹس جرنلسٹس نے لاہورپریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ کی دعوت پر لاہورپریس کلب کا دورہ کیا۔ وفد میں حسنین الرحمن،سیف الروپک،شہاب احسن خان اوراکرام حسین شامل تھے ۔لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، نائب صدر صائمہ نواز ، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ اور ممبر گورننگ باڈی سید بدر سعیدنے معززمہمانوں کو کلب آمد پر خوش آمدید کہا ۔ معزز مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔
لاہور سے مزید